کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کمپنی ایکٹ کے تحت لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی کے لئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ میں کمپنی ایکٹ کے تحت لیگل ایڈوائزر کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکیورٹی ایکسچینج پاکستان نے جواب جمع کرایا نہ وکیل پیش ہوا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سیکیورٹی ایکسچینج کے رویئے پر برہم ہوگئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل خلیق احمد نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق تو 65فیصد عملدرآمد ہوچکا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ انھیں بتائیں کہ عدالت کے آرڈرپر مکمل عمل کریں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمپنی ایکٹ کےتحت 3 سے زائد لیگل اڈوائزر نہیں ہوسکتے۔