تھرپارکر (اے پی پی)تھرپارکر میں بارش اورآسمانی بجلی گرنے سے 52مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔تین مختلف واقعات میں پچاس بکریاں، ایک اونٹ اور ایک گائے جھلس کر ہلاک ہوگئیں، تحصیل اسلام کوٹ کے قریب گائوں شہمیر وکیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جعفر اور سائینداد وکیو کی پچاس بکریاں جھلس گئیں۔