کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کلفٹن کے نجی شاپنگ مال حادثہ کیس میں فریقین کو جواب کے لئے مہلت دیدی۔ ہائی کورٹ میں کلفٹن کے نجی مال میں ایکسیلیٹر حادثے کے نتیجے میں بچے کی معذوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے وکلا نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ عدالت نے درخواست کے مزید سماعت 2ستمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اپریل 2022 میں کلفٹن کے نجی مال میں ایکسیلیٹر حادثے میں پانچ سالہ بچہ امان زخمی ہوا تھا۔ مال انتظامیہ کی غفلت اور فوری طبی امداد کی عدم فراہمی سے درخواست گزار کا بیٹا معذور ہوا۔