• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ نے کارروائیاں کرکے مبینہ طور پرانسانی اسمگلنگ میں ملوث 2منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا،چھاپہ مار کارروائیوں میں 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں رسول باچا ، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں،ملزمان کو تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں،ملزم رسول باچا ، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں ملوث ہیں،ملزمان ایران اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید