مٹیاری (نیوزڈیسک ) شاہ ریلوے ا سٹیشن پر مسافر ٹرین کاانجن فیل ہوگا جبکہ متبادل انجن بھی پٹڑی سےاترگیا جس کے باعث ریلوے ٹریکس بند ہوگئے جبکہ ٹرینوں کومختلف اسٹیشنوں پرروکنا پڑگیا جس سے مسافروں کو شدیدپریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب وہاب شاہ ریلوے ا سٹیشن پر لاہور سے کراچی جانےالی مسافر ٹرین پاک بزنس ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا جبکہ کوٹڑی سے آنے والا متبادل انجن ڈیتھا اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترگیا۔ریلوے انتظامیہ کی مطابق متبادل انجن کے ڈی ریل ہونے کے باعث اپ ٹریک کے بعد ڈائون ٹریک بھی مکمل طور پر بند ہوگیا ہے ۔دونوں ٹریکس بند ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کوالہڈنوساند، پلیجانی، کوٹری ،حیدرآباد سمیت مختلف ا سٹیشنز پر روک دیا گیا ہے،جس کے باعث مسافروں کوشدید گرمی میں مشکلات کاسامناکرنا ۔