اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش نے ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد اور پی پی پی ضلع غذر کے صدر سید جلال شاہ نے بھی ملاقات کی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کی بارشوں اور سیلاب کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی بھاری قیمت ادا کررہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت گلگت بلتستان کے گورنر سے متاثرین کی امداد کے لئے فوری رابطہ کرے۔