• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے امیگریشن کے ائیر پورٹ پر تعینات افسر سمیت 3اہلکار معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن کے ائیر پورٹ پر تعینات افسر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔کراچی ایئرپورٹ امیگریشن میں تعینات ایک انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو فوری طور پر زونل آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انسپکٹر مشعل اسلم خان، ہیڈ کانسٹیبل محمد ناصر اور ذیشان میمن فیکٹ فائنڈنگ تحقیقات کا سامنا کریں گے ۔تحقیقات میں مبینہ غفلت، لاہرواہی یا بدعنوانی کا تعین کیا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل کیے گئے اہلکار پی این آئی ایل میں شامل جوڑے سمیت ان ایکٹیو پاسپورٹ کے حامل مسافر کی کلئیرنس میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید