• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نینوٹیکنالوجی پرپہلی عالمی کانفرنس آئی سی سی بی ایس میں کل شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نینوسائنس اور نینوٹیکنالوجی کے موضوع پر پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرس (آئی سی این این) پیر (18تا20اگست) سے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں شروع ہوگی، سیکریٹری صحت حکومت سندھ ریحان اقبال بلوچ اس بین الاقوامی کانفرس کا افتتاح کریں گی،اس ہائبرڈ عالمی کانفرنس میں 6سو سے زائد ملکی و غیر ملکی سائنسدان شرکت کریں گے۔ یہ بات آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے ہفتے کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں عالمی سائنس کانگریس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانگریس کا مقصد نانوٹیکنالوجی سے متعلق تحقیق کے شعبے میں دنیا بھر کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مفاد کے لیے عالمی تحقیقی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ کانفرنس ملکی و غیر ملکی سائنسدانوں اور محققین کے درمیان بھرپور تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گی اور مختلف خطوں کے سائنسدانوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ افتتاحی تقریب پیر کو صبح10بجے آئی سی سی بی ایس کے پروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔، سیکریٹری صحت حکومت سندھ ریحان اقبال بلوچ افتتاحی خطاب کریں گی جس کے بعد مہمانِ خصوصی شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، پروفیسر ایمریٹس و سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ، او آئی سی کومسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری، چیئرپرسن ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ محترمہ نادرہ پنجوانی، حسین ابراہیم جمال فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب عزیز لطیف جمال اور ڈاکٹر دلشاد حسین خطاب کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید