تہران( اے ایف پی)ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایک جہادی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ جھڑپ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ہوئی۔ ایران کا یہ صوبہ ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور یہاں اکثر سکیورٹی فورسز کی بلوچ باغیوںور منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔