معرکۂ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔
ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں سیکریٹری گیریژن گرین لاہور اطہر بھٹی نے شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر پی ایس ایف عرفان اصغر اور علاؤالدین بھی موجود تھے۔
چیمپئن شپ 20 اگست تک پنجاب اسکواش کمپلیکس اور لاہور گیریژن گرین میں کھیلی جائے گی۔
معرکۂ حق چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے جاری ہیں، دونوں کٹیگریز کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔