اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کل (پیر کو) امریکا جائیں گی۔
روم سے خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کی وزیرِ اعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلینسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔
ادھر ایک اور نیٹو رکن ملک فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب بھی واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔
فن لینڈ کے ایوانِ صدر کے مطابق صدر فن لینڈ بھی ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات میں شرکت کریں گے۔