امریکی شہر نیویارک سٹی کے کلب میں ایک ہجوم میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
نیویارک سے امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیویارک میں بروکلین کے علاقے میں پیش آیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے کی کمشنر جسیکا ٹشے کے مطابق کراؤن ہائٹس کے علاقے ٹیسٹ آف دی سٹی لاؤنج میں ایک تنازع کے بعد فائرنگ ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفیش جاری ہے، گولیوں کے 36 خول ملے ہیں جبکہ ایک قریبی اسٹریٹ سے اسلحہ بھی ملا ہے۔
تفتیشی افسروں کا خیال ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک یا زیادہ حملہ آوروں نے اتوار کی نصف شب متعدد اسلحے سے فائرنگ کی۔