• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے7 دہشت گرد ہلاک

تہران(اے ایف پی) ایران کی سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے7دہشت گردوں کوہلاک کردیا،کارروائی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں کی گئی۔ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی نے صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مارے گئے افراد کا تعلق انصار الفرقان گروپ نامی کالعدم تنظیم سے تھااور انہیں اتوار کی صبح ہلاک کیا گیا۔حکام کے مطابق دہشت گردحساس مراکز اور فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کوہدف بنانا چاہتے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید