امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرینین ہم منصب سے ملاقات کے دوران کونسی 2 ممکنہ شرائط مزاکرات میں شامل کریں گے؟
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی یورپی یونین اور نیٹو کے اہم لیڈرز کے ہمراہ آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یوکرینی ہم منصب کے سامنے 2 اہم شرائط پیش کریں گے، جس میں ایک کریمیا کو روس کے حوالے کرنے اور دوسری شرط یہ ہوگی کہ یوکرین کبھی بھی نیٹو تنظیم کا رکن نہیں بنے گا۔
ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے یورپی لیڈرز کو خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر پیوٹن کی جانب سے الاسکا میں پیش کی گئی شرائط پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
یورپی لیڈرز ٹرمپ سے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ روس امن معاہدے میں کیا شرائط تسلیم کرے گا اور خود ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی جانب سے کون سی حفاظتی ضمانتیں فراہم کرسکتے ہیں؟
یوکرینی صدر کے ساتھ آنے والے وفد میں فرانسیسی اور فن لینڈ کے صدور، جرمن چانسلر، اطالوی اور برطانوی وزرائے اعظم، یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین اور نیٹو سربراہ مارک روٹےشامل ہونگے۔