• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار: فوجی حکومت نے ملک بھر میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

میانمار میں فوجی حکومت کی جانب سے  ملک بھر میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کے یونین الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ 28 دسمبر 2025ء کو شروع ہوگا جبکہ دیگر مراحل کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں اپوزیشن گروپوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جبکہ بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے اس پر تنقید کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ میانمار کی فوجی حکومت نے فروری 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد سے نافذ ملک گیر ہنگامی حالت کو گزشتہ ماہ ختم کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید