کراچی میں کیماڑی فش ہاربر پر 1 کروڑ 52 لاکھ کی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں کمپنی کے مالک کو کیش سمیت اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی سے اترتے ہی موٹر سائیکل پر سوار 3 مسلح افراد قریب آتے ہیں، ایک ملزم سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ دکھاتا ہے اور اُس کا اسلحہ چھین لیتا ہے۔
کچھ دیر بعد ایک اور موٹر سائیکل پر مزید دو ڈاکو آتے ہیں، اس دوران ایک ملزم کورین شہری سے کیش سے بھرا بیگ چھین لیتا ہے اور ملزمان فرار ہوجاتے ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق چھ ملزمان نے واردات کی، تاجر اپنے آفس کے قریب واقع بینک سے رقم لیکر آرہا تھا، ملزمان نے جب لوٹ مار شروع کی تو بینک کے سیکورٹی گارڈز نے نہ روکا نہ فائرنگ کی۔
ملزمان کو بینک سے رقم لیکر نکلنے کے بارے میں تمام جانکاری پہلے سے تھی۔ عملے اور سیکورٹی گارڈز کو شامل تفتیش کریں گے۔