• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کومل ہاتھی نے بھی تارک مہتا کا الٹا چشمہ چھوڑ دیا؟

امبیکا رانجنکر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
امبیکا رانجنکر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ڈرامہ چینل کے ہٹ سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں کومل ہاتھی کا کردار ادا کرنے والی امبیکا رانجنکر نے اپنی غیر حاضری پر قیاس آرائیوں کے درمیان وضاحت کی ہے کہ آیا انہوں نے اس ڈرامہ سیریز کو چھوڑ دیا ہے یا نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں کومل ہاتھی کے اپنے کردار کے لیے مشہور اداکارہ امبیکا رانجنکر حال ہی میں کئی قسطوں سے غائب تھیں، جس نے ان کے شو چھوڑنے کے امکانات کے بارے میں وسیع پیمانے پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا، مداحوں نے فوری طور پر سوشل میڈیا کا رخ کیا اور سوچنے لگے کہ کیا وہ اس مقبول سیریز کو چھوڑنے والی تازہ ترین کاسٹ ممبر ہیں۔

امبیکا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں واضح طور پر کہا ہے کہ میں نے شو نہیں چھوڑا ہے، میں تارک مہتا کا الٹا چشمہ کا پوری طرح سے حصہ ہوں۔

انہوں نے اپنی عارضی غیر حاضری کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے میں ان اقساط میں نظر نہیں آئی، مجھے اپنے لیے کچھ وقت درکار تھا۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی کاسٹ میں دلیپ جوشی، نرمل سونی، منمن دتہ، امیت بھٹ، سنائینا فوزدار، سچن شروف، مندار چندواڈکر، سونالیکا جوشی اور دیگر شامل ہیں۔

یہ شو گوکل دھام سوسائٹی کے رہائشیوں کے گرد گھومتی کہانیوں سے ناظرین کو تفریح فراہم کرتا رہتا ہے، یہ ایک ایسی پُر رونق ہاؤسنگ کالونی ہے جہاں مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے خاندان ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔

حال ہی میں شو بنانے والوں نے کہانی میں ایک نئے راجستھانی خاندان بنجولا کو متعارف کرایا ہے۔

اداکار کلدیپ گور رتن بنجولا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک ساڑھی کی دکان کے مالک ہیں، جبکہ دھرتی بھٹ ان کی انفلوئنسر بیوی روپا بڈیٹوپ کے روپ میں نظر آ رہی ہیں، ان کے بچوں ویر اور بنسری کے کردار اکشان سہراوت اور ماہی بھدرا ادا کر رہے ہیں۔

اپنے اس مشہور ٹی وی کردار کے علاوہ امبیکا رانجنکر نے فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے، جن میں یہ تیرا گھر یہ میرا گھر (2001ء) اور دوستی کا نیا میدان (2019ء) شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید