وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی تنقید کو مسترد کردیا۔
کراچی میں نرسری کے نالے کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر نالے صاف نہ ہوتے تو یہ پانی نہیں نکلتا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو 100 ملی میٹر بارش کے حساب سے ڈیزائن کرنے کا کہنا آسان ہے، لیکن کرنا مشکل ہے، ایسا کرنے کےلیے پور ا کراچی کھودنا پڑے گا۔