آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجی جوانوں، پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے اہلکاروں کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو انتہائی جذبے اور محنت کے ساتھ جاری رکھا جائے، متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کی جائیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ اور ان کی امداد اولین ترجیح ہے، فورسز اور سول ادارے اپنی انتھک خدمات جاری رکھیں۔