• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور بھارت کا براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بیجنگ(اے ایف پی) چین اور بھارت براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کریں گے، جو کہ سفارتی پیش رفتوں کی ایک کڑی ہے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب چین کے وزیرِ خارجہ پاکستان روانہ ہونے سے قبل اپنا بھارت کا دورہ مکمل کر رہے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ سرحدی مسئلے پر بات چیت کے دوران فریقین نے ’’سرحدی حدبندی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے امکانات تلاش کرنےاور تین سرحدی تجارتی منڈیاں دوبارہ کھولنے پر بھی اتفاق کیا ۔ وانگ ای کے دورۂ بھارت کے بعد، بیجنگ اور نئی دہلی نے متنازعہ سرحد پر بات چیت کو آگے بڑھانے، سیاحتی ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے تعلقات 2020 میں ایک خونی سرحدی جھڑپ کے بعد کشیدہ ہو گئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید