خبر ایجنسی کے حالیہ اپسوس (ipsos) سروے میں 58 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔
سروے میں 33 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔
سروے کے دوران امید ظاہر کی گئی کہ اسرائیل اور حماس 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جزوی رہائی کے معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔
یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا، برطانیہ اور فرانس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور غزہ میں قحط کی صورتحال شدت اختیار کر رہی ہے۔
برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یورپی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی انسانی صورتحال ناقابلِ تصور سطح پر پہنچ چکی ہے اور فلسطینی آبادی قحط کے دہانے پر ہے۔