• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فٹ بال کو اب ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا، حافظ ذکاء اللہ

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے ساتھ میٹنگ کے پاکستانی فٹ بال پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستانی فٹ بال کو اب ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ ذکا اللہ نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وفد نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے عہدیداروں سے اپنی پہلی باضابطہ میٹنگ میں پی ایف ایف کے سربراہ نے قومی فٹ بال کی ترقی اور اسے آگے بڑھانے کیلئے ہر ہر امور پر بات کی اور میں نے یہ محسوس کیا کہ اے ایف سی بھی پاکستانی فٹ بال کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا چاہتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایف ایف کی تاریخ میں پہلی بار فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے وفد نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے عہدیداروں سے اپنی پہلی باضابطہ میٹنگ کی۔ خاص طور پر فیفا ایرینا پروگرام اور فٹ بال فار اسکولز اقدام سمیت حالیہ پیش رفت کی روشنی میں، جن دونوں کا مقصد انفراسٹرکچر کو جدید بنانا اور فٹ بال کو پاکستان کے تعلیمی فریم ورک2 میں شامل کرنا ہے۔

انھوں نے کہا ملک بھر کے نوجوانوں کےٹریننگ کیمپ، فٹبال اسکواڈ کے اعلانات، اور نولبرٹو سولانو جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ کوچ کی تعیناتی اس بات کی غماز ہے کہ اب پاکستان کا فٹ بال عالمی معیار کو چھو لے گا اور اے ایف سی کی حمایت کے ساتھ  پی ایف ایف ایشیائی فٹ بال میں اپنی حیثیت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید