• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لارہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لا رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 14 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔قائم مقام رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر عابد قریشی نے سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر ساجد مقبول، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، ایم ڈی پروفیسر ٹیپو سلطان، پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پرنسپل کالج آف نرسنگ، محکمہ فنانس، محکمہ قانون و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے 13 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کی۔اس موقع پر 13 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 13 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ 
لاہور سے مزید