• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کے ہر ملازم کی زندگی ادارے کا قیمتی سرمایہ، چیف ایگزیکٹو

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ نے ناردرن سرکل کا دورہ کیا اور افسران و لائن اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے سیفٹی کی اہمیت پر زور دیا۔اپنے خطاب میں چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ محفوظ کام کا ماحول صرف ہدایات پر عمل سے نہیں بلکہ ایک ذمہ داری اور عزم سے وجود میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو کے ہر ملازم کی زندگی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہے اور کمپنی ان کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔انجینئر محمد رمضان بٹ نے لائن اسٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر کام کا آغاز صرف اس وقت کریں جب تمام حفاظتی اقدامات مکمل ہوں۔ غیر ذمہ داری یا غفلت نہ صرف اپنی زندگی بلکہ عوامی خدمت کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے۔ لیسکوکی جانب سے کھلی کچہریوں کے دوران موصول ہونے والی عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔ماہ اگست میں اب تک مجموعی طور پر 17,839 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 17,752 شکایات حل کر دی گئیں، جبکہ صرف 87 شکایات پر کام جاری ہے۔ یہ اعداد و شمار لیسکو کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کا ثبوت ہیں۔
لاہور سے مزید