لاہور (نیوزرپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی ناگزیر ہے بجٹ سازی میں ایسے اقدامات کیے جائیں جو صنعتوں کو سہارا دینے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافے کا ذریعہ بن سکیں، کیونکہ موجودہ حالات میں پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔