• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیٹرا پیک اور بھلے شاہ پیکجنگ کا کارٹن کی ری سائیکلنگ کوفروغ دینے کا فیصلہ

لاہور (پ ر) ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ اور بھلے شاہ پیکجنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے ملک میں استعمال شدہ مشروبات کے کارٹن کے ری سائیکلنگ کے عمل کو بہتر بنا کر تجارتی طور پر قابل عمل بنانے کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس اشتراک کے تحت بھلے شاہ پیکجنگ اپنے موجودہ کلیکشن سنٹرزکے ذریعے استعمال شدہ کارٹن کو جمع کرنے کا نیٹ ورک بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئے شراکت داروں کو بھی اس نظام کا حصہ بنائے گااور ڈیجیٹل ٹولز کی مدد سے اس نظام کو مزید مضبوط بنائے گا۔
لاہور سے مزید