• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کے دعویدار سسٹم کو طاقت سے کنٹرول کر رہے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک پر دہائیوں سے مسلط مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اصل میں ملک کا المیہ ہے ،جمہوریت کے دعویدار سسٹم کو طاقت سے کنٹرول کر رہے ہیں اور پھر انسداد دہشتگردی قانون سے مزید اندھی طاقت حاصل کر لی گئی ہے ،جہازی سائز کابینہ کے ہمراہ جاپان کے دورے پر گئی ہوئی وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بیا ن کہ جاپان کی ترقی کے ماڈل کو پنجاب میں لاگو کرنا چاہتی ہیں خو ش آئند ہے لیکن آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ واپس آ کر آپ اپنی روایتی سیاسی میراث کو ہی آگے بڑھائیں گی ۔
لاہور سے مزید