لاہور ( جنرل رپورٹر )پروفیسر ہما چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف بیماریوں میں مبتلا 60 سے 70 فیصد بچے موروثی بیماریوں میں مبتلاء ہیں ، آرائیں،راجپوت، بلوچ اورجٹ برادری کے بچوں میں موروثی بیماریاں دیکھنے میں آئیں،۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزو چلڈرن ہسپتال لاہور میں نایاب اور مورثی بیماریوں بارے Snare سوسائٹی کے زیر اہتمام عوامی آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ملک کے ممتازماہرین صحت نے کیا سیمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر ساجد مقبول تھے۔ سیمینار میں ڈاکٹروں ، پیرامیڈیکل سٹاف اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جبکہ شرکاء گفتگو میں پروفیسر جاوید اکرم ، پروفیسر ہما چیمہ ، پروفیسر آفتاب محسن ، پروفیسر مسعود صادق ، پروفیسر ٹیپو سلطان ، پروفیسر طاہر مسعود اور پروفیسر ساجد مقبول شامل تھے۔