لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب محترمہ ثمن رائے اور ڈی جی او پی ایف پنجاب احمر نائیک نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے ایم ڈی افضال بھٹی، بیورو آف امیگریشن و اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈی جی جناب طیب اور OPF کے ڈائریکٹر ویلفیئر سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق فلاح و بہبود، شکایات کے ازالے، اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔