• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP سیلاب سے نقصانات بہت زیادہ، قوم مدد کیلئے آگے بڑھے، رہنمامرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں‌سیلاب سے نقصانات بہت زیادہ ہوئے،ہزاروں گھر تباہ ہوئے،خواتین وبچے اب بھی گھروں سے باہر کیونکہ گھر رہنے کے قابل نہیں رہے،بیماریاں پھیل رہی ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ ،خدمت خلق کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ، خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عارف اللہ خٹک، مرکزی ترجمان تابش قیوم،مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر حمید الحسن،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل انجنینئر مبین صدیقی,مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل احسن تارڑ نے مینگورہ بازار میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ میں متاثرین میں سامان کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید