اسلام آباد ( عاطف شیرازی) نئے سائنسی علوم پر تحقیقات کے لیے قائداعظم یونیورسٹی کے دو نئے تحقیقاتی مراکز نے کام شروع کر دیا ہے،یونیورسٹی کے ایکسپلوریشن ( جیو فزکس) ڈیپارٹمنٹ میں پاک چین ریسرچ سنٹر نے کام شروع کردیا ہے، یہ سنٹر سی پیک پراجیکٹ کاحصہ ہے یونیورسٹی کے نیے ریسرچ مراکز کے قیام کے حوالے سےوائس چانسلر ڈاکٹر نیازاحمد نے جنگ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں بتایاکہ قائد اعظم یونیورسٹی ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی ایک عملی مثال یونیورسٹی ہمارےریسرچ مراکز کے ریسرچ پروجیکٹس ہیں پاک چین ارتھ کے تحت دونوں ممالک نے ایکسپولریشن اور ارضیات کے علوم کے حوالے سے مشترکہ انجنیرز تیار کرکے دے گی ۔طلبا کے ایکسچینج پروگرام اس منصوبے کے تحت شروع ہونگے۔