• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بقاء مزید انتظامی صوبوں کی تشکیل میں ہے، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی

اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا مزید انتظامی صوبوں کی تشکیل اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے۔یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں بلدیاتی اداروں کو زہر قاتل سمجھا جا تا ہے؟وقت آ گیا نام نہاد استحصالی اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے اس جمہوری نظام کی متعفن لاش کو بلا جنازہ دفن کر دیا جائے۔25کروڑ عوام کا پیسہ لاہور سمیت چند بڑے شہروں کو دلہن بنانے پر خرچ ہوتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں،کوئی ملک و قوم کے پچاس ارب ڈالر برباد کر دے یا قوم کی جیبوں میں سے پلک جھپکتے تین سو ارب نکال لے کوئی پوچھنے والا نہیں۔چیک اینڈ بیلنس کا نظام تو بادشاہتوں میں بھی ہوتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید