راولپنڈی( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ الخد مت فاونڈیشن شمالی پنجاب نے بنو قابل پروگرام کا تاریخی آغاز کر تے ہو ئے 50ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی ہنر سکھانے کے عزم کا اعلان کیا ہے،ہمارا خواب پاکستان کو آئی ٹی سپر پاور بنانا ہے، اور یہ پروگرام اسی جدوجہد کا حصہ ہے،راولپنڈی گجرات اور سرگودھا میں بنو قابل پروگرام کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے،راولپنڈی میں 12 اکتوبر، سر گودھا میں 17اکتوبر اورگجرات میں 30 اکتوبر کو ہونے والی ابتدائی تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہوں گے۔