• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے 15 ملزمان گرفتار کر کے منشیات معہ اسلحہ برآمد کر لیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے بدھ کو تھانہ مارگلہ،تھانہ گو لڑ ہ،تھانہ کھنہ، تھانہ کو رال،تھانہ ہمک، نیلور،تھانہ ویمن اور شہزاد ٹائون پولیس ٹیموں نے15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2059گر ام ہیروئن، 560گر ام چرس،413 گرام آئس، مختلف بور کے پانچ پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
اسلام آباد سے مزید