اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نےجی ٹی روڈ پر ترنول کے علاقے میں انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن 11 روز بعد کامیابی سے مکمل ہوا ہے ڈپٹی کمشنر کے آپریشنز میں 26 نمبر سے کٹی پہاڑی تک 15 کلومیٹر کے ایریا تک 90 فیصد اراضی واگزار کروائی گئی، اے سی صدر کی زیر نگرانی گرینڈ آپریشن میں سی ڈی اے انفورسمنٹ اور این ایچ اے ٹیموں نے حصہ لیا، دوران آپریشن تجاوزات قائم والے 100 سے افراد کو گرفتار کیا گیا، تجاوزات میں آنے والی 130 سے زائد دکانیں سیل کی گئیں اور 24 ٹرک تھانے منتقل کیے گئے ،دوران آپریشن متعدد دکانوں اور سٹرکچرز کو مسمار کیا گیا، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جی ٹی روڑ پر دوبارہ تجاوزات روکنے کے لیے سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔