• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور تربت میں سفرکی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید بسیں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور تربت کے شہریوں کو سفر کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید بسیں سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر 21 نئی بسیں خرید لی گئیں۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے عوام کو معیاری اور باوقار سفری سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے جس کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستا ن کی ہدایت پر21نئی بسیں خرید لی گئی ہیں جن میں سے17 بسیں کوئٹہ اور 4 تربت کے عوام کے لیے مختص ہیں کوئٹہ میں خواتین کے لیے 5 پنک بسیں مخصوص ہیں جس میں صرف خواتین سفر کرسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 12 گرین بسیں بھی مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی نئی بسوں کی انسپیکشن اور شپمنٹ مکمل ہوگئی ہے اور جلد آغاز متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت میسر ہوگی، منصوبے کے تحت روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ صوبائی سیکرٹری محمد حیات کاکڑ نے کہا کہ بسوں کے شامل ہونے سے روزانہ 40 تا 50 ہزار مسافر سفر کریں گے حکومت بلوچستان کا مقصد شہریوں کو جدید اور معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔
کوئٹہ سے مزید