• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی نیشنل سائیکل ریس میں بلوچستان کے سائیکلسٹ کی کامیابی

کوئٹہ( پ ر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور ایچ کیو 40 ڈیو ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام جشن آزادی نیشنل سائیکل ریس ہوئی جس میں بلوچستان کے نوجوان سائیکلسٹ سمیع اللہ بلوچ ونر رہے اور نقد انعام حاصل کیاپاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ اور سیکرٹری جنرل معظم خان کی سرپرستی میں یوم آزادی کی مناسبت سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں اس نیشنل ایونٹ میں چار صوبوں کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے ایچ ای سی کی ٹیموں کے 48 سائیکلسٹوں نے شرکت کی ،ایچ ای سی کے ثنا اللہ نے پہلی ایچ ای سی کے ہی محمد فاروق نے دوسری، پنجاب کے ساجد علی نے تیسری اور بلوچستان کے سمیع اللہ بلوچ نے چوتھی جبکہ خیبرپختوانخوا کے نبی داد نے پانچویں اور پنجاب کے معظم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی ترین چیئرمین سید انور شاہ جنرل سیکرٹری گل محمد کاکڑ کوارڈینیٹر احمد اللہ اور نظر محمد خلجی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی محنت جاری رکھیں کیونکہ آنے والے دنوں میں نیشنل سطح کے مزید مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید