• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی چمن کا حقوق کے حصول کیلئے تحریک شروع کرنیکا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی چمن کا حقوق کے حصول ، ترقی ، امن اور خوشحالی کیلئے عوام کے تعاون سے پرامن عوامی تحریک’’حق دو چمن کو‘‘شروع کرنے کا اعلان ، تحریک کا مقصد چمن کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہے ۔ اس بات کا اعلان جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری امداد اللہ ، امیر ضلع مولانا سید مصطفی آغا جان و دیگر نے چمن میں ورکرز کنونشن و تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جماعت کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بارڈر کی بندش ، کاروبار و تجارت کا بند ہونا ہے ، بارڈر کی مسلسل بندش سے عوام کا روزگار ختم ہوچکا ہے ۔ عوام کا معاشی قتل بند کرتے ہوئے بارڈر فوری کھولے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا اہم مسئلہ منشیات ہے ، منشیات و اسلحہ پر سختی سے پابندی عائد کرکے چمن کو منشیات کی لعنت سے ، نوجوانوں اور خاندانوں کو تباہی سے بچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نادرا میں مقامی لوگوں کو قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں غیر ضروری رکاوٹیں دور اور عوام کی تذلیل بند کی جائے ، پاسپورٹ آفس کا رویہ بھی مقامی لوگوں سے درست نہیں ، مقامی افراد کے لئے پاسپورٹ کا حصول آسان بنایا جائے ۔ چمن کوئٹہ شاہراہ پر چیک پوسٹوں پر ، مسافروں اور ڈرائیوروں رویہ درست کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید