• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ بازار سے بیٹی کو اٹھانیوالوں نے میڈیا کو جعلی نکاح نامہ دکھایا، خیر بی بی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)منگچر کی رہائشی خاتون خیر بی بی نے کہا ہے کہ میری بیٹی کو محمد امین نامی شخص و دیگر زبردستی مستونگ بازار سے اٹھا کر لے گئے اور بعد میں جعفر آباد میں میڈیا کے سامنے جعلی نکاح نامہ پیش کیا جس کو ہم مسترد کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ میری بیٹی کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ حقائق منظر عام پر آسکیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو مراد بخش ، یار محمد ، سکینہ بی بی ، زر بی بی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 6 اگست 2025ء کو دوپہر 2 بجے کے قریب محمد امین نامی شخص اپنے بھائیوں کے ساتھ مستونگ سے میری بیٹی کو اٹھاکر لے گئے جس کی ہم نے اگلے روز اطلاعی رپورٹ مستونگ پولیس کو دے دی اور اس کی کاپی وصول کی تاحال پولیس کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے میری بیٹی رضیہ بی بی کے ساتھ پریس کلب جعفر آباد میں میڈیا کے ذریعے من گھڑت بیان جاری کیا ۔اس نے جو نکاح نامہ میڈیا کے سامنے پیش کیا وہ جعلی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید