• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی مختلف سڑکوں پر سلیب ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کے سلیب ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بدترین ٹریفک جام رہنما معمول بن گیا،حادثات بھی رونما ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف اہم سڑکوں پر رکھے گئے سلیب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سےمذکورہ شاہراہوںمیں دن بھر ٹریفک جام رہتی ہے قابل افسوس امر یہ ہے کہ متعلقہ محکمہ ذمہ داری کا احساس نہ کرتے ہوئے سلیب تبدیل کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےاور صبح اور شام کے وقت میں شدید ٹریفک کا رش ہو تا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اکثر سیوریج لائن پر سلیبزنہ ہونے کی وجہ سے بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ سیلب آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ فی الفور مذکورہ سیوریج لائن پر سلیب رکھےجا ئیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔
کوئٹہ سے مزید