• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے،ربابہ بلیدی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جلد ہی پنک بس سروس کا آغاز خواتین کے لیے ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ خواتین کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس مقصد کے لیے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے گرین بسوں کے ساتھ پانچ خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی ہیں جو جلد ہی کوئٹہ کی سڑکوں پر نظر آئیں گی یہ بسیں صرف خواتین کے لیے مختص ہوں گی تاکہ انہیں تعلیم، ملازمت اور روزمرہ سرگرمیوں کے لیے سفر کے دوران ایک محفوظ، آرام دہ اور باوقار ماحول میسر آسکے۔
کوئٹہ سے مزید