کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بغیر نمبر پلیٹ کے بندموٹر سائیکلیں قانونی تقاضے پورے ہونے پر ریلیز کی جائیں گی انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر لازمی طور پر دونوں نمبر پلیٹ نصب کریں۔