• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن جعفریہ گلگت و اہلیان نگر کا اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن جعفریہ گلگت و اہلیان نگر کا اجلاس صدر اقبال حسین کی صدارت میں ہوا جس میں عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں 27 اور 28 صفر المظفر کی دو روزہ مجالس عزا اور شہادت حضرت امام حسین کے سلسلے میں شبیہہ تابوت کی برآمدگی کے جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے انجمن سے متعلق بیانات پر تشویش کا اظہار اور فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مذکورہ عناصر کی جانب سے کسی بھی اخباری بیان کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
کوئٹہ سے مزید