• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی خواتین کے سماجی، معاشی مسائل حل کر رہے ہیں، کر ن بلوچ

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن (BCSW) کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے گزشتہ روز صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نےبلوچستان میں خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگرکرتے ہوئے ان کے حل کے لیے مربوط اقدامات سے صوبائی وزراء کو آگاہ کیا۔کرن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین مختلف سماجی، معاشی اور قانونی مسائل سے دوچار ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کمیشن خواتین کے تحفظ، ان کی تعلیم، صحت، روزگار، اور بااختیار بنانے کے لیے پالیسی سطح پر بھرپور کوششیں کر رہا ہےتاہم ان کوششوں کو مؤثر بنانے کے لیے حکومتی اداروں کا تعاون ناگزیر ہے،انہوں نے بتایا کہ کمیشن صوبے کے دور دراز علاقوں میں خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی، ہنر مندی کے فروغ، اور صنفی مساوات کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر کام کر رہا ہے۔اس موقع پر تینوں وزراء نے BCSW کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ہم خواتین کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں خواتین کا تحفظ اور ان کی ترقی شامل ہے۔
کوئٹہ سے مزید