• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے 10 سالوں پر پی سی بی کا ڈاکومنٹری بنانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے 10 سالوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈاکومنٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 سالوں پر جدید عالمی معیار کی دستاویزی فلم بنائی جائے گی، یہ دستاویزی فلم پی ایس ایل کے 2016ء سے 2025ء تک کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پر مبنی ہو گی۔

اس میں پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے جیسے چیلنجز پر بات ہو گی جبکہ کورونا وائرس کے دنوں میں پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔

دستاویزی فلم میں پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگوں میں ٹاپ پر کیسے آئی اس کا سارا خلاصہ کیا جائے گا۔

پی سی بی کا ڈاکومنٹری کے لیے خواہشمند افراد اور کمپنیوں سے اگلے ہفتے پیش کش طلب کرنے کا امکان ہے۔ کرکٹ بورڈ شہرت یافتہ اور ماہر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا خواہشمند مند ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید