• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل نے سول و عسکری اداروں کے تعاون کو بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے ضروری قرار دے دیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول و عسکری اداروں کے تعاون کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری قرار دے دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان تربت کا دورہ کیا، بلوچستان آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، فوج امن اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے قیام امن کے لیے فوجی جوانوں کے کردار کی تعریف کی اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دہرایا اور انہوں نے اچھی حکمرانی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید