صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا، انڈونیشیا، کرغزستان، آسٹریا اور جرمنی کے نامزد سفیروں اور ہائی کمشنرز نے ملاقات کی۔
نامزد سفیروں اور ہائی کمشنرز نے ایوان صدر میں اپنی اسنادِ سفارت صدر مملکت کو پیش کیں۔
صدر مملکت نے دوست ممالک کیساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
صدر آصف زرداری نے نامزد سفیروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔