پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا بینک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی درخواست پر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا بینک اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ایس بی کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں بے ضابطگی اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، اس اقدام سے دیگر فیڈریشز کو کرپشن کے خلاف کوئی نرمی نہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے، فیڈریشنز کو مالی معاملات میں شفافیت اور احتساب لانا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے پاکستان فیڈریشن کو عارضی طور پر معطل قرار دیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس بی نے فیڈریشن معطل کر دی تھی۔
فیڈریشن پر کرپشن، بے ضابطگیوں اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔