• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل شدہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پابندی عائد


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان کا نام اور قومی پرچم استعمال کرنے پر معطل شدہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پابندی لگا دی ، عالمی فیڈریشن کی ویب سائٹ پر بھی فیڈریشن معطل ہے۔ پی ایس بی نے بے ضابطگیوں، بدعنوانیوں اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ خلاف ورزیوں پر فیڈریشن کو2022 میں معطل کردیا تھا، تاہم فیڈریشن نے رواں سال فروری میں انتخابات کرائے جسے حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس کے مطابق فیڈریشن کو پاکستان کا نام استعمال کرنے اور کسی بھی ایشیائی یا عالمی ایونٹ میں نمائندگی کا کوئی اختیار نہیں ہے، یہ معاملہ ایف آئی اے کو قانونی کارروائی کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید