• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی ساس کے ڈانس کے چرچے، مداح خوش

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی ساس سویتا چھبا کے ڈانس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

گوری خان کی بھانجی عالیہ چھبا نے اپنی 84 سالہ دادی سویتا چھبا کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ عالیہ چھبا نے نوٹ میں لکھا کہ میرے دو فیورٹ جن کے ساتھ مجھے جم کرنا بہت زیادہ پسند ہے، اب آپ جان گئے ہوں گے کہ یہ سب مجھے کہاں سے ملا ہے، یہ تو جینز میں ہے۔

ماں اور بیٹے کی اس جگل بندی کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا ہے، مداحوں نے سویتا چھبا کے خوبصورت ڈانس اسٹیپ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اُن کے اعتماد کی تعریف کی۔

شاہ رخ خان جو اپنے بیٹے آریان خان کی پہلی سیریز کے ٹریلر کی لانچنگ کی وجہ سے خبروں کی زنیت تھے، اب اُن کا ذکر ساس سویتا چھبا کے دلکش ڈانس کی بدولت لیا جارہا ہے۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ او میرے خدا، یہ کتنا زبردست ہے، اب سمجھ آیا کہ گوری خان اتنی کانفیڈنٹ کیوں ہے۔

ایک فین نے ویڈیو پر کہا کہ واہ، یہ کمال ہے، ایک نے تبصرہ کیا کہ ’کتنا پیارا ہے اور کیا انرجی ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید